Home / Urdu News / پی ٹی ایم سوات جلسےمیں ہزاروں افرادکی شر کت

پی ٹی ایم سوات جلسےمیں ہزاروں افرادکی شر کت

سوات۔پشتون تحفظ تحریک(پی ٹی ایم)کےرہنماؤں نےکہاہےکہ سوات کی طرف آنےوالےراستوں پر کڑی چیکنگ کے”نام پر”ان کےسیکڑوں حامیوں کوکئی گھنٹوں سےسکیورٹی فورسز نےروک رکھاہےلیکن اس کےباوجودجلسےمیں ہزاروں افراد شرکت کےلیےپہنچنےمیں کامیاب رہےہیں۔

اس جلسےسےپی ٹی ایم کےرہنماؤں کےعلاوہ بائیں بازوکےکئی ایک قانون ساز بھی شرکاسےخطاب کر رہےہیں جس میں ملک میں جبری گمشدگیوں،پشتونوں کےماوائےعدالت قتل کےخلاف موثراورٹھوس کارروائیوں کےمطالبات دہرائےجارہےہیں۔

سوات آنےوالوں راستوں پرسکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئےہیں اوردیر،بنیر،شانگلہ،اورمالاکنڈ کی طرف سےسوات آنےوالوں مقامات پرسکیورٹی اہلکاروں گاڑیوں کی تفصیلی تلاشی لےرہے ہیں جس کےباعث گاڑیوں کی یہاں لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

قبل ازیں درگئی کے مقام پر قائم سکیورٹی چیک پوسٹ پر انتہائی سخت چیکنگ کے باعث یہاں گاڑیوں کی طویل قطاریں دیکھنے میں آئیں اور یہاں پھنسے درجنوں نوجوانوں نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا ہے۔

About The Pashtun Times

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

سوا ت میں امن بحال ہوچکا، لاپتہ افراد کو فوری بازیاب کرایا جائیں، منظور پشتین

پختون تحفظ مومنٹ کے سربراہ منظور پشتین نے کہا ہے کہ سوات ...