پشتون تحفظ مومنٹ کے راہمناوٗں نے کہا ہے کہ کل ہر صورت میں پشاور رنگ روڈ کے مقام پر جلسہ منعقد ہو گا اور اس کے لئے تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔ پی ٹی ایم کے راہنما ثناٗ اعجاز نے میڈیا کے نمایندوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ جلسے میں شرکت کے لئے اگاہی مہم اب بھی جاری ہے اور ان کی سربراہی میں پشاور کے بازاروں میں لوگوں کو خصوصا خواتین کو جلسہ میں شرکت کی دعوت دی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اج شام کو جلسہ گاہ سے ایک ریلی بھی نکالی جایئگی جو مختلف بازاروں سے گزر کر لوگوں کو کل کے جلسے کے لئے دعوت دی گی
انہوں نے کہا کہ جلسے میں شرکت کے لئے ملک کے دیگر حصوں کوئٹہ، ژوب اور قبائلی علاقوں سے لوگوں کا پہنچنا شروع ہوا ہے اور متحدہ عرب امارات دوبئی سے بھی پی ٹی ایم کے کارکن جلسہ میں شرکت کے لئے ائے ہیں۔
دوسری جانب حکومت نے پشاور میں سیکورٹی الرٹ جاری کی ہیں اور عوامی مقامات پر پر دہشت گردوں کی جانب سے حملوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
ثناٗ اعجاز نے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے جلسہ رکوانے کی کوششیں ہو رہی ہیں لیکن توقع ہے لوگوں کی بھر پور تعداد جلسہ میں شرکت کریگی۔ انہوں نے بتایا کہ پی ٹی ایم ایئن و قانون کے اندر سیاسی سر گرمیاں کر رہی ہیں اور قانون کے دائرے کے اندر انسانی حقوق کے لئے اواز اٹھاتی ہے۔