پختون تحفظ مومنٹ کی صورت میں ایک مثبت اور توانا آواز اٹھی ہے,سینیٹر فرحت اللہ بابر

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنما سنیٹر فرخت اللہ بابر نے کہا کہ پختون تحفظ مومنٹ کی صورت میں ایک مثبت اور توانا آواز اٹھی ہے۔ اپنے ہی ملک کے جوانوں پر غیر ملکی ایجنٹ ہونے کا الزام لگانے سے خراب نتائج سامنے آئیں گے۔

ان خیا لات کا اظہار انہوں نے پشاور پریس کلب میں خیبریونین آف جرنلسٹس کے اشتراک سے میڈیا ایوارڈزتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

فرحت اللہ بابرنے کہا کہ پختون سرحدکے دونوں طرف مارے گئے۔ ان کے گھر اور روزمرہ زندگی بری طرح متاثر ہوئی جبکہ انہیں سیکیورٹی چیک پوسٹوں کے نام پر بےعزتی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

جس کے نتیجے میں پختون تحفظ موومنٹ کی صورت میں ایک توانا آواز اٹھی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس تحریک کو مستردنہ کریں بلکہ ان کے ساتھ بات چیت کریں کیونکہ اس سے قبل ایسی آواز منظم طریقے سے نہیں اٹھی اور اگر ان پر غیر ملکی ایجنٹ ہونے کا الزام لگا تو اس کے خراب اثرات ہوں گے اس لئے پختون تحفظ موومنٹ کی آواز سننی چاہیے۔

انہوں نے میڈیا ایوارڈکے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی سرگرمیوں سے صحافیوں کی حوصلہ افزائی ہو گی اوران میں مقابلے کا رحجان پیدا ہونے کیساتھ مزید بہتر انداز سے کام کرنے کاجذبہ بھی پیدا ہو گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

%d bloggers like this: