شمالی کوریا کی فوج کے سربراہ کو ’سزائے موت‘

NK

اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا کی فوج کے سربراہ جنرل ری یونگ گل کو سزائے موت دے دی گئی ہے۔

جنوبی کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارے یونہاپ نے صورتحال سے باخبر ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ جنرل ری کو بدعنوانی اور ذاتی فوائد کے حصول کا قصوروار قرار دیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ شمالی کوریا سے ملنے والی اطلاعات کی آزادانہ ذرائع سے تصدیق انتہائی مشکل امر ہے۔

یونہاپ کا کہنا ہے کہ فوجی سربراہ کو رواں ماہ ہی موت کی سزا دی گئی۔

جنرل ری کو سنہ 2013 میں ملک کے موجودہ حکمران کم جونگ ان نے ملک کی پیپلز آرمی کا چیف آف دی جنرل سٹاف مقرر کیا تھا۔

خیال رہے کہ شمالی کوریا میں سنہ 2011 میں کم جونگ ان کے برسرِاقتدار آنے کے بعد سے ان کے احکامات پر ان کے قریبی رشتہ دار جنگ سونگ تھائیک سمیت کئی حکومتی عہدیداران کو مختلف الزامات کے تحت سزائے موت دی جا چکی ہے۔

گذشتہ برس اپریل میں بھی ان کے حکم پر ملک کے وزیرِ دفاع ہیؤن یونگ-چول کو طیارہ شکن توپ سے فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا تھا۔

ان کی ہلاکت کی وجہ واضح نہیں تھی تاہم غالب خیال یہی ہے کہ انھیں کم جونگ ان سے عدم وفاداری کی سزا دی گئی۔

Source: BBC Urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

%d bloggers like this: