Home / Urdu News / شمالی وزیرستان کی سطح پر پہلی بار پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کی تنظیم بنائی گئی

شمالی وزیرستان کی سطح پر پہلی بار پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کی تنظیم بنائی گئی

PSF

بنوں(وسیم باغی سے )شمالی وزیرستان کی سطح پر پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کی کابینہ پہلی مرتبہ تشکیل دی گئی جس کیلئے عوای نیشنل پارٹی شمالی وزیرستان کے سینئر ترین رہنما نثار علی خان کو ایڈوائزر مقرر کر دیا گیا۔اس سلسلے میں کابینہ کے انتخاب کیلئے قاضی فضل قادر شہید پارک میں غیر معمولی اجلاس ہُوا جس میں سورج داؤڑ کو صدر جبکہ جنرل سیکرٹری احمد یار وزیرکو منتخب کیا گیا اس سے پہلے شمالی وزیرستان کے سرکاری تعلیمی اداروں میں پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن یونٹ بنائے گئے تھے اور وہ ایک ایسے دور میں عمل میں لائے گئے تھے جب افغانستان میں دو بڑی طاقتیں مفاد کی خاطر آمنے سامنے تھیں مگر افغانستان کی سرزمین استعمال ہو رہی تھی اور برائے نام مذہبی جماعتوں کی جانب سے اسے جہاد کا نام دیا گیا اس دور میں عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے اس جنگ کو جہاد نہیں بلکہ دو  طاقتوں کے مابین مفادات کی جنگ قرار دی تھی اور اپنا واضح مؤقف دیا تھا کہ اس کی چنگاریاں ہمارے پاس پہنچیں گی۔

یہ بات واضح  ہے کہ قبائل کے ذہنوں میں مذہبی جماعتوں کی جانب سے اس جنگ کو جہاد کے نام سے ذہن نشین کرایا گیا. قبائل میں اے این پی کے خلاف نفرت بھرپا کی گئی اور یہاں تک کہ وہ اے این پی کے طلبہ پر مشتمل ذیلی شاخ پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کا قیام بھی عمل میں نہیں لانے دیتے۔

THE PASHTUN TIMES

About The Pashtun Times

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

پی ٹی ایم سوات جلسےمیں ہزاروں افرادکی شر کت

سوات۔پشتون تحفظ تحریک(پی ٹی ایم)کےرہنماؤں نےکہاہےکہ سوات کی طرف آنےوالےراستوں پر کڑی ...