سوات میں دہشت گردی ، لاکھوں لوگوں کی نقل مکانی ، فوجی آپریشن اور بعد میں امن پر بننے والی جمال شاہ کی فلم ”ریونج آف دی ورتھ لیس ” بائیس جولائی کو ملک کے سنیما گھروں میں ریلیز ہوگئی ہے ۔ فلم معروف اداکار جمال شاہ کے ہنرکدہ کی پروڈکشن ہے۔ اس فلم میں جمال شاہ ، فردوس جمال ، ایوب کھوسہ ، مائرہ خان ، طارق جمال ، نجیب اللہ انجم ، افتخار قیصر ، ارشد حسین ، عمران ترین اور ترکی کی اداکارہ ایمل کرکورس کے علاوہ دیگر پاکستانی اداکاروں نے بھی کام کیا ہے ۔
فلم میں جمال شاہ نے سوات کے ایک خان کا کردار ادا کیا ہے جو شدت پسندوں کے خلاف لڑتا ہے ۔ فلم میں ملالہ یوسفزئی اور ان کے والد ضیاء الدین کا کردار بھی مقامی اداکاروں نے ادا کیا ہے ۔ فردوس جمال نے فلم میں مولانا صوفی محمد اور ایوب کھوسہ نے فضل اللہ کا کردار ادا کیا ہے ۔ اس فلم میں سوات میں شدت پسندوں کی آمد اور ان کی جانب سے طالبان مخالف لوگوں کو قتل کرنے ، سکولوں اور دیگر عمارتوں کو بموں سے تباہ کرنے ، خواتین کو تعلیم سے منع کرنے اور شدت پسندوں کے خلاف آواز اٹھانے والے لوگوں کے کردار کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔
فلم میں حکومت کی جانب سے فوجی آپریشن کے اعلان اور اس کے بعد فوجی آپریشن کے مناظر کو بھی عکس بند کیا گیا ہے ۔ اس فلم میں مینگورہ کے گرین چوک المعروف ”خونی چوک ”میں بے دردی سے قتل کی جانے والی مقامی رقاصہ شبانہ کے کردار کو بھی فلما یا گیا ہے
By Wasim Baghi
THE PASHTUN TIMES