Home / Urdu News / جنرل کیانی کے بھائی اور جنرل مشرف کے معاملات سوالیہ نشانات ھیں: اورنگزیب کاسی

جنرل کیانی کے بھائی اور جنرل مشرف کے معاملات سوالیہ نشانات ھیں: اورنگزیب کاسی

Aurangzeb Kasi

اسلام آباد: اے این پی کے مرکزی سیکریٹری جنرل اورنگزیب کاسی نے پارٹی سربراہ مور بی بی نسیم ولی کی پریس کانفرنس میں اس بات کی بھر پور حمایت کی ھے کہ ملک میں کرپشن کی بنیاد فوجی جنرل ضیا الحق نے رکھی ، جو آج ناسور بن کر تقربا” تمام سیاسی پارٹیوں سمیت فوج کو بھی اپنے لپیٹ میں لے چکی ھے،، جس کا واضع ثبوت آج جنرل راخیل کا فوجی افسران کے خلاف اقدامات ھیں،انھوں نے کہا ھے کہ ان افسران نے نہ صرف بلوچستان میں بھر پور کرپشن کی ھے بلکہ ایجنسیوں نے بعض سیاسی پارٹیوں کے ارکان کو اپنے کارندے بنا کر 2008 اور 2013 کے انتخابات میں مدد فراھم کی اور بعض کو مختلف حوالے سے مالی و دیگر مراعاتی فوائد بھی پہنچائے ھیں، اگر جنرل راخیل ملک اور عوام سے مخلص ھیں تو سب سے پھلے سیاسی پارٹیوں میں موجود ایجنسیوں کے دلالوں کو منظر عام پر لائیں ، سیاسی پارٹیوں میں موجود فوج کے خوشآمدی ارکان کے آپ کے حق میں بیابات دینے کا سختی سے نوٹس لیں، جھنوں نے جنرل ایوب،جنرل یحیئ،جنرل ضیا،جنرل مشرف،کی دلالی کی منزلیں طے کر کے آپ کے گرد ڈیرہ ڈالنا چاھتے ھیں

ھم اے این پی ولی کی جانب سے آپ کو بتانا چاھتے ھیں کہ ھمیں آپ سے سیاسی حوالے سے کوئی توقع نھیں، بس ایجنسیوں کو سیاسی پارٹیوں میں ایجنٹوں کی شجر کاری سے روکھں،اپنی فوج کی اصلاح کریں،جمھوری اداروں میں مداخلت سے گریز کریں، پشتون،،بلوچ ایشوز سیاسی ھیں ،فوجی حل مزید مشکلات پیدا کرے گا،جیسے کہ مور بی بی نسیم ولی نے کھا ھے کہ ماضی کو مد نظر رکھ کر آئندہ بھی ھمیں کسی کمیشن سے کو توقع نیں،احتساب کے حوالے سے عوام کا اعتماد ھر کسی سے اٹھ چکا ھے،اگر فوج اور ایجنسیوں نے سیاسی معاملات اور پارٹیوں میں دخل اندازی چھوڑ دی اور حقیقی سیاسی کارکنوں کے خاتمہ سے دستبردار ھوئے تو ملک کرپشن،دھشت گردی،بتھ خوری، اور سیاسی دلالوں کے فوج ظفر موج کے دلدل سے نکل جائے گا۔

خان عبدالولی خان جیسے باکردار،باضمیر،اسٹبلشمنٹ کے اثر سے پاک شخصیت ھی ملک کو اندرونی اور بیرونی چیلنجوں سے نکال سکتا تھا۔ اے این پی ولی فوج کی حد تک جنرل راخیل اور رفقاء کی احتساب اور اصلاحات کے اقدامات کو سراتی ھے، البتہ جنرل کیانی کے بھائی اور جنرل مشرف کے معاملات سوالیہ نشانات ھیں، جمھوریت اور جمھوری اداروں میں کسی بھی قسم کی مداخلت کی مخالفت کرے گی،اور بیگم نسیم ولی خان کی قیادت میں جمھوریت،پشتون،بلوچ قومی حقوق،کاریڈور مغربی روٹ،افغانستان میں عدم مداخلت،اور ھندوستان اور دیگر ھمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے حوالے سے رھبر تحریک ولی خان بابا کے اصولوں پر گامزن رھے گی۔

THE PASHTUN TIMES

About The Pashtun Times

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

پی ٹی ایم سوات جلسےمیں ہزاروں افرادکی شر کت

سوات۔پشتون تحفظ تحریک(پی ٹی ایم)کےرہنماؤں نےکہاہےکہ سوات کی طرف آنےوالےراستوں پر کڑی ...