تیمرگرہ :اٹھارویں ترمیم کو چھیڑا گیا تو بھرپور مزاحمت کرینگے ،اسفندیارولی

لوئر دیر ، تیمرگرہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اسفندیارولی خان نے کہا کہ اگر اٹھارویں ترمیم کو چھیڑا گیا تو بھرپور مزاحمت کرینگے کپتان کی وجہ سے پاکستانی سیاست سے شرافت ختم ہوگئی ہے، پی پی پی اور پی ٹی ائی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں زرداری نے کپتان کو ننگا کرکے پوری قوم کے سامنے بے نقاب کردیا. انہوں نے جلسے میں پارٹی ورکرز کو مخاطب کرکے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں پی ٹی ائی کے ممبران دو دو بار فروخت ہوئے ، سینیٹ الیکشن میں گھوڑے نہیں پورا اصطبل بک گیا ہے

سی پیک منصوبے کےحوالے سے اسفندیار ولی خان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے میں پختونوں کو مکمل نظرا نداز کیا گیا ہے اسی لئے سی پیک کےبجائےاس کا نام چائنہ پنجاب اکنامک کاریڈور منصوبہ رکھاجائے. فاٹا انضماما کے حوالے سے اسفندیار ولی خان نے کہا کہ فاٹا کا صوبےمیں انضمام جلد یقینی بناکر ائینی ترمیم کے ذریعے ان کے لئے وزراء کی تعداد کا تعین کیا جائے ، اور اگر فاٹا کو صوبے میں ضم نہیں کیا گیا تو اس کے سنگین نتائج برامد ہونگے

کرپشن کےالزامات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چیلنج کرتاہوں مجھ پر بیرون ملک اثاثوں کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ کرپشن ثابت ہواتونہ صرف سیاست سے ستبردار ہوجاوں گابلکہ مجھے پھانسی پر لٹکادیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

%d bloggers like this: