Home / Urdu News / بنوں: عوامی نیشنل پارٹی بنوں نے یوم شہدائے سپین تنگی عقیدت و احترام کیساتھ منایا

بنوں: عوامی نیشنل پارٹی بنوں نے یوم شہدائے سپین تنگی عقیدت و احترام کیساتھ منایا

speena tangi

بنوں: عوامی نیشنل پارٹی بنوں نے یوم شہدائے سپین تنگی عقیدت و احترام کیساتھ منایا۔ اس موقع پر پائندہ خیل میں تقریب منعقد ہُوئی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہُوئے اے این پی کے ضلعی صدر حاجی عبدالصمد خان ،تیمور باز ایڈووکیٹ ،جنرل سیکرٹری ناز علی خان وزیر ، ضلعی کونسلر ملک شیروز خان, حکمت پختون و دیگر مقررین نے کہا کہ تاریخ کے ہر دور میں پختونوں کا استحصال ہو رہا ہے ہم پر ایسے لوگ مسلط کئے گئے جو ذہنی اور نسلی بنیادوں سے غلام ہیں جو پختونوں کے حقوق کیلئے آواز اُٹھانے کی طاقت نہیں رکھتے اور بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہُوئے دردناک واقعہ رونما ہو نے کے بعد ہماری زخموں پر نمک چڑھا کر کہا جاتا ہے کہ دھماکہ ہوا ہے کوئی قیامت نہیں ٹوٹی، عوام اس قسم کے لوگوں سے بے زار ہو گئے ہیں صوبہ خیبر پختون خوا میں مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں نے حکمرانی کی مگر آج عوام دوبارہ اے این پی کو برسر اقتدار دیکھنا چاہتی ہے کیونکہ اے این پی نے اپنی اقتدار میں 70سالہ محرومیوں کا ازالہ کیا سال 2013میں سازش کے تحت ہمیں اسمبلی سے دور رکھا گیا ۔اُنہوں نے کہا کہ ہم بد قسمت قوم ہے ہماری قسمت میں یہی برسی تقریبات ہیں ہمارے مساجد شہید کئے گئے ،جرگہ ،حجرہ مسمار کیا گیا حتیٰ کہ اب تعلیمی ادارے نشانے پر ہیں آخر یہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا۔اُنہوں نے کہا کہ ہم سے قربانی کا بکرا بنایا گیا ہے مگر ہماری قربانی تسلیم بھی نہیں کی جاتی اور پختون لیڈرشپ کو غدارکہا جاتا ہے مگر اس کے بر عکس انڈیا کے صوبہ پنجاب میں رہنے والوں کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے بھائی کہنے پر وہ بھی غداری کے مرتکب ہو گئے ہیں ۔اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہو نے والوں نے اے این پی میں شمولیت اختیار کی۔دریں اثناء گورنمنٹ مڈل سکول پائندہ خیل کا افتتاح کیا گیا اور یاد گار شہدائے سپین تنگی پر جھنڈا لگا کر دعا کی۔

رپورٹ: وسیم باغی، بنوں
دی پشتون ٹایمز

About The Pashtun Times

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

پی ٹی ایم سوات جلسےمیں ہزاروں افرادکی شر کت

سوات۔پشتون تحفظ تحریک(پی ٹی ایم)کےرہنماؤں نےکہاہےکہ سوات کی طرف آنےوالےراستوں پر کڑی ...