Home / Urdu News / بنوں: جمعیت علماء اسلام نے بنوں کے ضلع اور تحصیل کونسل کے انتخابات میں میدان مار لیا

بنوں: جمعیت علماء اسلام نے بنوں کے ضلع اور تحصیل کونسل کے انتخابات میں میدان مار لیا

BULE

  • بنوں میں ضلع و تحصیل حکومت سازی میں جمعیت علماء اسلام بازی لے گئی تحریک انصاف نے بائیکاٹ کرتے ہُوئے نتائج کو مسترد کر دیا۔ بنوں میں ضلع و تحصیل کونسل کے انتخابات میں جمعیت علماء اسلام (ف) بازی لے گئی۔ پاکستان تحریک انصاف کے ممبران کے بائیکاٹ کے نتیجے میں ناظم و نائب ناظم کا انتخاب بلا مقابلہ کیا گیا جمعیت علماء اسلام کے عرفان درانی ناظم اعلیٰ جبکہ نائب ناظم ان کے حمایتی پی ایم ایل (ن) کے پیر منیر بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ۔ضلع کونسل ناظم و

    نائب ناظم کے انتخابات ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کی نگرانی میں ڈسٹرکٹ کونسل ہا ل (باچا خان ہال)میں منعقد ہُوئے ۔انتخابی عمل شروع ہونے سے پہلے ضلع و تحصیل ممبران سے حلف لیتے وقت اچانک حالات خراب ہوئے ۔بعد ازاں کاغذات نامزدگی جمع کی گئی اس دوران ہال میں ممبران نے نہایت بد نظمی کا مظاہرہ کرتے ہُوئے ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرہ بازی اور کرسیوں کے وار کئے ۔جمعیت علماء اسلام ف اور پاکستان تحریک انصاف کے ممبران کے درمیان ہاتھا پائی کے نتیجے میں متعدد ممبران زخمی ہو گئے ضلعی انتظامیہ کی موجودگی میں حلف برداری تقریب کے دوران اچانک حالات خراب ہو گئے اور ممبران ایک دوسرے کے خلاف دست و گریبان ہو کر ہاتھا پائی شروع کی اور ایک دوسرے پر مکوں اور لاتوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علماء اسلام کے ممبران سمیت خاتون ممبران ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرہ بازی کر رہے تھے ڈسٹرکٹ کونسل ہال(باچاخان ہال) منڈی کی شکل اختیار کر رہا تھااور ممبران باہر نکلنے لگے۔ ڈپٹی کمشنر بنوں میاں عادل اقبال فوری طور پر پہنچ گئے ۔ انتخابی عمل سے پاکستان تحریک انصاف نے احتجاجاً بائیکاٹ کیا اور انتظامیہ کو شکایت پر مبنی تحریری رپورٹ پیش کی۔ ناظم اعلیٰ کیلئے جمعیت علماء اسلام ف کے عرفان خان درانی اور نائب ناظم امیدوار جے یو آئی ف کے حمایتی پاکستان مسلم لیگ ن کے پیر منیر کے حق میں43 ڈسٹرکٹ ممبران نے حق رائے دیا۔اسی طرح تحصیل کونسل میں ناظم اور نائب ناظم کا انتخاب بھی بلا مقابلہ کیا گیا جس میں جمعیت علماء اسلام ف کے ملک احسان اور نائب ناظم جماعت اسلامی کے ڈاکٹر محمد ریاض خان منتخب ہو گئے جن کے حق میں ایوان میں موجود 35ممبران نے حق رائے دیا۔ضلع ناظم و نائب ناظم کا اعلامیہ اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمد اصغر خان جبکہ تحصیل ناظم و نائب ناظم کا اعلامیہ اسسٹنٹ کمشنر محمد فواد خان نے جاری کر دیا ۔ناظمین و نائب ناظمین اور ایوان میں موجود ممبران نے حلف اُٹھا لیا ۔ان سارے مراحل کی کوریج کیلئے میڈیا کو اجازت نہ دینے پر صحافیوں نے واک آؤٹ کیا۔ پاکستان تحریک انصاف نے ضلع اور تحصیل نظامت کے نتائج کو مسترد کرتے ہُوئے تمام کونسلرو ں کے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ضلع ناظم کے امیدوار ملک گل باز خان اور تحصیل کونسل ناظم امیدوار ملک خالد خان حلف برداری تقریب سے بائیکاٹ کے موقع پر پریس کانفرنس میں کہا کہ انتخابی نتائج سے لگتا ہے کہ یہ ڈرامہ پہلے سے تیار کیا گیا تھا کیونکہ ہم نے اپنے ساتھیوں کی اغوائیگی کے بارے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور ڈپٹی کمشنر کو بار بار مطلع کیا تھا لیکن مناسب اقدام نہیں اُٹھایا گیا اُنہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے اچانک الیکشن کا اعلان کیا گیا اور پھر ہمارے کارکنوں کو اغواء کرنا سوچا سمجھا منصوبہ ہے ہم نے اپنے مغوی پانچ ارکان کا مقدمہ درج کیا ہے لیکن نہایت آفسوس ناک امر یہ ہے کہ جن لوگوں کے خلاف ہم نے مقدمہ درج کیا ہے وہ ہاؤس میں بیٹھے ہیں اور اُن کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے اُنہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ یکطرفہ انتخابات کے نتائج فوری کالعدم قرار دیئے جائیں اگر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اس کو کالعدم قرار نہیں دیا تو ہم اس کے خلاف ضرور سپریم کورٹ کا دروازہ کٹکٹائیں گے ۔اُنہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکا کردار شہریوں کی تحفظ ہے۔ اُنہوں نے دعویٰ کیا کہ صوبائی حکومت حالیہ انتخابات پر اثر انداز نہیں ہُوئی اگر ہوتی اور انصاف کا فیصلہ کر لیتی تو نتائج اس کے بر عکس ہوتے ۔اُنہوں نے کہا کہ ان انتخابات کو اس وقت تک نہیں مانتے جب تک ہمارے تحفظات دور نہیں کئے جاتے۔اسی طرح پاکستان تحریک انصاف کے زیراہتمام بنوں شہر میں مذکورہ مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور بنوں میرانشاہ روڈ پر ٹائر جلا کر سارا دن دھرنا دیا۔

BULE2

https://www.facebook.com/mashaalradio/videos/1302777846416556/?pnref=story

By Wasim Baghi

THE PASHTUN TIMES

About The Pashtun Times

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

پی ٹی ایم سوات جلسےمیں ہزاروں افرادکی شر کت

سوات۔پشتون تحفظ تحریک(پی ٹی ایم)کےرہنماؤں نےکہاہےکہ سوات کی طرف آنےوالےراستوں پر کڑی ...