ایل آر ایچ ہسپتال میں اقرباپروری کی بنیاد پربرتیوں اور بے قاعدگیا ں

LRH 

پشاور :ایل آر ایچ ہسپتال میں مرلن این جی او اور ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ کے تعاون سے جاری ٹر اما پراجیکٹ میں اقرباء پروری کی بنیاد پر برتیاں کی گئی جبکہ ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ اس پراجیکٹ میں کی گئی بے ضابطگیوں سے مکمل بے خبر ہے۔ آر ٹی آئی کے ذریعے کی گئی انکوائری کے نتیجے میں یہ بات واضح طور پر سامنے آگئی کہ اس پراجیکٹ میں تمام تر برتیاں اقرباء پروری کی بنیاد پر کی گئی ہے جس کی نہ کوئی اشتہار چلائی گئی اور نہ کسی دوسرے طریقے سے عام عوام سے اس پراجیکٹ میں برتی کیلئے ڈاکومنٹس مانگے گئے۔ جبکہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا متعلقہ ڈیپارٹمنٹ اربوں روپوں کے اس پراجیکٹ میں برتیوں اور دوسرے بے ضابطگیوں سے بے خبر ہے اور ان کا دعوہ ہے کہ اس سارے پراسس کا ذمہ دار ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ ہے لیکن جنرل ہیلتھ بھی اس بات سے انکاری ہے کہ اس پراجیکٹ میں موجود کسی ایڈمنسٹریٹوامور کا انہیں کچھ علم نہیں۔ ہیومن رائٹ ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر نورزمان خٹک نے اس پراجیکٹ میں جاری بے قاعدگیوں کا نوٹس لیا اور متعلقہ ڈیپارٹمنٹ سے جلد رپورٹ فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔

THE PASHTUN TIMES

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

%d bloggers like this: