وزیرستان میں آزاد پختونستان کی ریاست اور حکومت قائم تھی: حاجی عبدالصمد خان

  بنوں: عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی عبدالصمد خان


بنوں: عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی عبدالصمد خان

بنوں: عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی عبدالصمد خان کا کہنا ہے کہ ایک وقت تھا کہ وزیرستان میں آزاد پختونستان کی ریاست اور حکومت قائم تھی گورویک اسکا دارالحکومت تھا اور حاجی میرزالی خان المعروف فقیر ایپی صاحب اس ریاست کے سربراہ تهے اسکا اپنا جھنڈا تھا اور اپنی باوردی ملیشیا فورس تھی 16 اپریل ہر سال قومی دن کے طور پر منایا جاتا تھا حکومت پاکستان سے یہ ریاست برابری کی بنیاد پر بات کرتی تھی پختونستان کی اس ریاست کی اپنی پرنٹنگ پریس تھی اور اسلحہ بنانے کی فیکٹری بھی تھی .اُن کا کہنا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ ہماری نوجوانوں کی اکثریت اس بارے میں کچھ نہیں جانتی کیونکہ ہماری تاریخ ہم سے چرا لی گئی ہے . چونکہ پختون قوم کی طاقتور تاریخ کے سامنے پنجاب کوئی تاریخ نہیں رکھتا اس لئے ہم سے اپنی تاریخ چھپائی جارہی ہے اور ہمیں محمد بن قاسم ، صلاح الدین ایوبی ، طارق بن زیاد اور موسیٰ بن نصیر کی فرضی داستانیں سنائی جا رہی ہے .

وسیم باغی

دی پشتون ٹایمز

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*