مترقی لیکوال بنوں اور شمالی وزیرستان نے یوم شہدائے بابڑہ عقیدت واحترام کیساتھ منایا

BannuBabara

:بنوں

مترقی لیکوال بنوں اور شمالی وزیرستان نے یوم شہدائے بابڑہ عقیدت واحترام کیساتھ منایا۔اس دن کی مناسبت سے بنوں پریس کلب میں مشاعرے کا اہتمام کیا گیا جس میں سیاسی و سماجی تنظیموں کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔تقریب سے خطاب کرتے ہُوئے اے این پی کے ضلعی صدر عبدالصمد خان،ملک نثار علی خان ،مخدوم خان ،عبدالخلیل،پیر زادہ دل فراز خان ،جمال عبدالناصر ،ملک شوکت اللہ ایڈووکیٹ بخت نیاز ایڈووکیٹ، گوہر وزیرو دیگر مقررین نے کہا کہ پختونوں کیساتھ امتیازی سلوک رواں رکھا گیا ہے پشتون غدار نہیں موجود ہ وقت میں دہشت گردی کے نام پر پشتون قوم کا استحصال جاری ہے ہم نفرت نہیں پھیلا رہے صرف حقائق پیش کر رہے ہیں ہیں جو پشتون مخالف قوتوں سے ہضم نہیں ہو رہی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ بابڑہ کے واقعہ نے جمہوریت کو توسط دی ہے مگر یہاں پر افسوس کی بات ہے کہ جمہوری طریقے سے بھی ہمیں پارلیمنٹ تک نہیں پہنچنے دیا جاتا اور 2013میں ان لوگوں کو ہمارے اوپر مسلط کیا گیا جو پشتو زبان سننا بھی گوارہ نہیں سمجھتے جس کی مثال وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا کی صورت میں موجود ہے ۔مقررین نے کہا کہ جو بھی دھماکے ہُوا ہے اس کا الزام بھارتی خفیہ ایجنسی را پر لگایا گیا ہے اور جب پارلیمنٹ میں محمود خان اچکزئی نے کھل کر بات کی تو شیخ رشید نے اُسے غدار قرار دیا حالانکہ شیخ رشید خود ہی آئین کے آرٹیکل 62-63کے تحت نااہل ہے۔ اس موقع پر مقررین نے قراردادیں پیش کرتے ہُوئے مطالبہ کیا کہ شمالی وزیرستان متاثرین کیلئے بیرون ممالک کی امداد متاثرین پر خرچ کی جائے ،نقصانات کا معاوضہ بڑھایا جائے یا تباہ شدہ مکانات حکومت از خود تعمیر کرے،شمالی وزیرستان میں فاٹا یونیورسٹی اور میڈیکل کالج کا قیام عمل میں لایا جائے اور وہاں پر دوبارہ آباد ہونے والے قبائلیوں کیلئے ہسپتال اور سکولوں کا انتظام کیا جائے ۔اُنہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ افغان مہاجرین کیلئے ویزے کی شرط ختم کی جائے ۔دریں اثناء گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بنوں میں پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام دعائیہ کا اہتمام کیا گیا۔

By our correspondent Waseem Baghi

THE PASHTUN TIMES

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*