لاچار ، بے بس اور مظلوم عوام کی دعا

ایمل خٹک

ایمل خٹک

اے خداوند بزرگ و برتر! آپ تو خود ھر رنگ، نسل، عقیدہ اور مذھب کے افراد کے پیدا کردہ اور خالق ھیں اور ان کو برداشت کر رئے ھیں مگر آپ کے نام لیوا دیگر عقائد اور مذاھب کے ماننے والوں یعنی آپ کی پیدا کردہ مخلوق کو برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں اور آپ کا نام لیکر ان کو کبھی ایک نام کبھی دوسرے نام کبھی ایک اور کبھی دوسرے بہانے صفحہ ھستی سے مٹانے پر تلے ھوئے ھیں اور انھیں آپ کی عطا کردہ حق زندگی سے محروم کرنے کے درپے ھیں ۔ اے خداوند بزرگ و برتر! آپ ان افراد سے بازپرس فرما ان کو راہ راست پر لا جو معاشرے میں آمن و سلامتی کی بجائے نفرت اور تشدد ، رواداری اور برداشت کی بجائے عدم رواداری اور میانہ روی کی بجائے تنگ نظری اور انتہاپسندی پھیلاتے ھیں۔ آپ کے سچے اور مخلص ماننے والوں کو طرح طرح سے گمراہ کرتے ھیں اور ایک مسلمان بھائی کو دوسرے سے لڑاتے ھیں ۔ بیگناہ عوام کا ناحق خون بہاتے ھیں۔

اے خداوند بزرگ و برتر! ان جاھل اور بے شعور افراد کو یہ بات سمجھنے کی اہلیت دیں شعور دیں کہ جان لینے اور دینے والے وہ نہیں بلکہ آپ ھیں ! اور آپ کے کاموں میں مداخلت بھی ایک قسم کی شرک ھے۔

اے خداوند بزرگ و برتر! مظلوم عوام کو ان تنگ نظر اور متشدد قوتوں کی سے شر سے بچا جن کی ھاتھوں آپ کے ماننے والے نہ تو مذھبی مقامات نہ مذھبی مجالس اور نہ جلوسوں میں محفوظ ھیں ! اور انھیں اپنے پیغام کو مکمل اور پورے سیاق و سباق کے ساتھ سمجھنے کی صلاحیت عطا فرما!

اے خداوند بزرگ و برتر! مظلوم عوام کو مذھب کا چورن بیچنے والے ان جاہ طلب، مادہ پرست اور ریاکار شخصیات اور ان کے مقامی، علاقائی اور بین الاقوامی حمایتیوں اور سرپرستوں کی شر سے محفوظ رکھ اور ان کو بے نقاب اور رس !

اے خداوند بزرگ و برتر! آپ کے پیغام اورھدایت کو غلط ملط کرنے ، مذھب کو سیاست کے بھینٹ چڑھانے اور انھیں اپنی دنیاوی خواہشات کا غلام بنانے والے مذھبی شخصیات کی راھنمائی فرما اور انھیں راہ راست پر لا !

اے خداوند بزرگ و برتر! علماء حق کو مذھب کو بدنام اور مذموم مقاصد کیلئے مذھب کا نام استعمال کرنے والوں کو عوامی سطح پر افشاء ، ان کے گمرا کن ، انتشاری اور فسادی سوچ اور خیالات کی نظریاتی بنیادوں کو چیلنج کرنے اور مخالفت کرنے کا حوصلہ عطا فرما !

اے خداوند بزرگ و برتر! وہ نیک دن کب آئیگا جب صاحب اختیار اور صاحب اقتدار قوتوں میں یہ جرات اور حوصلہ آئیگا کہ وہ قوم کو یہ سچ بتا سکے کہ ملک کے اندر دھشت گردی کرنے والے مسلمان ھیں اور پاکستانی ھیں اور انکا تعلق فلاں کالعدم مذھبی عسکریت پسند تنظیم سے ھے مگر فلاں فلاں مصلحت کے تحت وہ ان کے خلاف کاروائی کرنے سے قاصر ھیں! جبکہ ان کی سرپرستوں کی فھرست میں اندرونی کے ساتھ ساتھ بیرونی قوتوں کے نام بھی شامل ھیں۔

اے خداوند بزرگ و برتر! ھمارے حکمرانوں ( حقیقی اور برائے نام دونوں ) کو دوران حکومت اور ملازمت اپنے جرائم کا اعتراف کرنے کی توفیق عطا فرما ! انھیں تنگ نظری ، انتہاپسندی ، نفرت اور تشدد آمیز پالیسیوں پر نظر ثانی کی توفیق دیں ۔ اور انھیں رواداری، میانہ روی اور دوسروں کےعقیدے اور نظریات کے احترام کا سلیقہ عطا فرما! انھیں اپنے مذموم مقاصد کیلئے معصوم شہریوں کی مذھبی جذبات سے کھیلنے سے باز رکھ!

آمین !

تحریر: ایمل خٹک

دی پشتون ٹایمز

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*