عوامی نیشنل پارٹی بنوں نے یوم شہدائے سپین تنگی عقیدت و احترام کیساتھ منایا

Fazal qader shaheed

عوامی نیشنل پارٹی بنوں نے یوم شہدائے سپین تنگی عقیدت و احترام کیساتھ منایا شہداء کی قبروں پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ان کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔اس موقع پر اے این پی کے ضلعی صدر حاجی عبدالصمد خان ،جنرل سیکرٹری ناز علی خان وزیر ،حاجی عبدالمتین خان،ضلعی کونسلر ملک شیروزخان ،حکمت پختون و دیگر نے بتایا کہ 24اگست پختونوں کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے سال 1930میں اسی دن انگریز فیرنگی نے ڈومیل میں سپین تنگی کے مقام پر جس بے دردی سے خدائی خدمتگاروں کے جلسے پر یلغار کرتے ہُوئے اُنہیں شہید کیا تاریخ کا روشن باب ہیں اور انہیں سنہرے الفاظ سے لکھا کیا گیا ہے جلسے میں شہید کئے جانے والے قاضی فضل قادر شہید کی میت بنوں جیل میں دفنائی گئی اور75سال تک اُن کی لاش کو سزا دی گئی اور2005میں بنوں جیل کی عمارت تبدیل کرنے سے اُنہیں آزادی ملی اور جیل کو پارک میں تبدیل کرتے ہُوئے قاضی فضل قادر شہید کے نام سے منسوب کیا گیا۔اُنہوں نے بتایا کہ ہم بد قسمت قوم ہیں ہماری قسمت میں یہی برسی تقریبات ہیں ہمارے جرگہ مشران ،حجرے ،مساجد شہید کئے گئے حتیٰ کہ اب تعلیمی ادارے نشانے پر ہیں آخر یہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا۔قبل ازیں شہید ہونے والے مولانا قاضی فضل قادر ، یوسف شاہ شہید اورمحمد کاکا کی قبروں پر پھولوں کی چادر چڑھا کر ان کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔

مولانا قاضی فضل قادرشہید کے قبر پر پھولوں کی چادر اور فاتحہ خوانی

fazal q04

 

میاں یوسف شاہ شہید کے قبر پر پھولوں کی چادر اور فاتحہ خوانی

Mian sb 02

Mian04

mian05

رپورٹ: وسیم باغی، بنوں
دی پشتون ٹایمز

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*