بنوں میں تیز بارش اور طوفانی ہواؤں نے تباہی مچادی

 bn1

بنوں میں تیز بارش اور طوفانی ہواؤں نے تباہی مچادی۔سینکڑوں مکانات کی چھتیں اور دیوار منہدم ہونے کے نتیجے میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ 50سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔بجلی کی تاریں کٹ جانے اور گرنے سے بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ بنوں کے مختلف علاقوں میں بڑے بڑے درخت جڑوں سے اُکھڑ گئے جبکہ بڑے بڑے سائن بورڈ،بل بورڈ اور اشتہاری سائن بورڈز گر گئے سینکڑوں کی تعداد میں سولر پینل گھروں کی چھتوں سے گر کر ناکارہ ہوگئیں جبکہ مختلف علاقوں میں گھروں،دکانوں کی چھتیں منہدم ہونے اور دیواریں گرنے سے کروڑوں روپے مالیت کا نقصان ہوگیا ہے مقامی ڈیری فارم میں سپورٹس کمپلیکس کی دیوار گرنے سے متعدد مویشی بر ی طرح متاثر ہو کر ایک بھینس ہلاک جبکہ دس بھینس شدید زخمی ہو گئیں جو مالک ناصر خان کے مطابق انہیں ذبح کیا جائے گااسی طرح مختلف دیہاتوں میں بھی مویشی ہلاک ہوگئے سب سے زیادہ نقصان شہری علاقوں میں ہوا ۔چھتیں اور دیواریں گرنے کے نتیجے میں دس سالہ حماد اور16سالہ میر مہ جو اقلیتی برادری سے تعلق رکھتی ہے ملبے کی زد میں آکر جاں بحق ہو گئے ہیں ۔زخمیوں میں خواتین ،بچے ،بڑھے اور جوان شامل ہیں جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اور خلیفہ گل نواز ہسپتال بنوں منتقل کیا گیا ہے جہاں پر ایک چوکیدار کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔دوسر ی جانب نکاس آب کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے سٹرکوں ،دُکانیں ،سرکاری سکولوں ،کالجز اور گھروں میں بارش کا پانی داخل ہو گیا ہے جس کی بناء پر مکینوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے۔الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار وں نے خون کے عطیات اور امدادی سرگرمیوں کیلئے ہسپتال پہنچ گئے۔سوکڑی میں یتیم اور انتہائی غریب بچہ نوید ولد شاہسوار کے گھر کی چھت گرگئی اُنہوں نے حکومت سے امداد کا مطالبہ کیا ہے ۔

By our correspondent Wasim Baghi
THE PASHTUN TIMES

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*