حکومت وزیرستان میں صحیح سالم گھروں کو مسمارکرکے قیمتی سامان لوٹ رہا ہے: متاثرین شمالی وزیرستان

b2
بنوں(وسیم باغی سے) متاثرین شمالی وزیرستان اتمانزئی جرگہ مشران نے یوتھ آف شمالی وزیرستان کی نگرانی میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔حکومت سے ناراضگی کا اظہار۔ مطالبات تسلیم نہ ہونے پر قومی شاہراہ پر دھرنا دے کر تا دم مرگ اپنا احتجاج رکھیں گے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ ز اور بینرز اُٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے ۔مظاہرہ میلاد پارک بنوں سے ہوتا ہُوا بنوں پریس کلب پہنچا ۔ جہاں پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہُوئے یوتھ آف شمالی وزیرستان کے صدر وقار احمد داؤڑ، نثار علی خان ،گل دراز ،احمد سعید،شفقت داؤڑ،حافظ احسان ولی ،نور اسلام خان، گلزار داؤڑ ،چیئرمین سورج داؤڑ ،کوثر داؤڑ ، ،تحسین داؤڑ،امین اللہ ا وردیگر نے کہا کہ متاثرین شمالی وزیرستان کیساتھ ظم اور زیادتی بند کی جائے ہم اپنے ہی ملک میں ظلم کا شکار ہیں ۔
بنوں میں پولیس ہمارے متاثرین کو بے جاء تنگ کر رہی ہے جب بھی ہم پر امن احتجاج کرتے ہیں تو ہمارا راستہ روکا جا رہا ہے ۔
وزیرستان میں حکومتی ٹھیکداروں نے گاؤں حیسوخیل،ہر مز اورمیسکی میں ہمارے صحیح سالم گھروں کو مسمارکرکے قیمتی سامان لوٹ کر ملک کے مختلف حصوں میں نیلام کر رہے ہیں۔مظاہرین نے کہا کہ ہم نے امن کی خاطر وزیرستان سے نقل مکانی کی ہے اب حکومت کے اعلانات کہ وزیرستان کا 95فیصد علاقہ کلیئر کر دیا گیا کلیئر کردہ علاقوں کو روزانہ کی بنیاد پر5ہزار خاندان واپس بھیجے جائیں۔اُنہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے ناراض ہیں کیونکہ واپسی کے موجودہ عمل سے ہم مطمئن نہیں ۔مظاہرین کا کہنا تھا ہم محب وطن پاکستانی ہیں جب ہم پاکستانی ہیں تو ہم پر ایک ہی ریاست میں دوسرا قانون کیوں لاگو کرایا ہے۔ ایف سی آر انگریز کا لاگو کردہ قانون ہے جو ہم کسی صورت تسلیم نہیں کرتے۔ اسی سلسلے میں اتمانزئی کا مشترکہ جرگہ بلایا جائے گا جس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے اور مطالبات تسلیم نہ ہو نے کی صورت میں قومی شاہراہ بند کریں گے۔
بعد ازاں بنوں میرانشاہ روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو پر امن منتشر کیا۔
By our correspondent Wasim Baghi
THE PASHTUN TIMES

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*