بنوں گورنمنٹ کالج کے اسسٹنٹ پروفیسر اسد اللہ کو لاپته کردیا گیا

15401439_156509554825775_957769958_n

اسسٹنٹ پروفیسر اسد اللہ خان پر اسرار طور پر لا پتہ

بنوں۔ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے اسسٹنٹ پروفیسر اسد اللہ خان موٹر کار سمیت پر اسرار طور پر لا پتہ ہو گئے ۔ اساتذہ میں شدیدبے چینی ، بازیابی کیلئے طلبہ کے احتجاج میں دو طلباء تنظیموں کے درمیان تصادم و فائرنگ کا تبادلہ، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں تعینات کمپیوٹر سائنس کے اسسٹنٹ پروفیسر اسد اللہ خان ولد مسکین خان سکنہ مٹکی بیزن خیل کے بھائی حضرت امین نے تھانہ کینٹ میں رپورٹ درج کرا دی ہے اُن کا کہنا ہے کہ ان کا بھائی گزشتہ روز کالج سے چھٹی کے وقت اپنی موٹر کار نمبر میں سوار اپنے بچوں کو لینے کیلئے اکرم خان دُرانی کالج جا رہے تھے کہ راستے میں پر اسرار طور پر لا پتہ ہو گئے جبکہ ان کے بچے شام تک اکرم خان درانی کالج میں انتظار میں بیٹھے تھے جو ابھی تک کوئی پتہ نہ چل سکا اُن کا کہنا ہے کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں۔

دریں اثناء ان کی بازیابی کیلئے پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام کالج کے مرکزی دروازے پر احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا تھا کہ اس دوران انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے طلبہ کیساتھ تصادم اور فائرنگ واقعہ ہوئی آخری اطلاعات موصول ہونے تک دونوں طلبہ تنظیموں کے ایک ایک طالب علم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اُدھر پختون خواہ کالجز ٹیچرز ایسو سی ایشن کے سابق صوبائی صدر سبز علی خان نے دورہ بنوں کے موقع اساتذہ کے اجلاس میں اسد اللہ خان کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

وسیم باغی

دی پشتون ٹائمز

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*