بنوں: پیسکو حکام کی جانب سے بجلی بندش سے اقوام آپے سے باہر ہو رہی ہیں

bannup1

 بنوں(وسیم باغی سے)بازار احمد خان قبائل کا بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف جرگہ ۔واپڈا سپرنٹنڈنٹ پر علاقہ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔علاقہ عوام اور مشران کو پیسکو حکام کی جانب سے اطمینان بخش جواب نہ ملنے پر 132 kvگریڈ اسٹیشن پر دھاوا بولنے اور پورے بنوں کی بجلی سپلائی منقطع کرنے کی دھمکی ۔منگل کے روز بازار احمد خان قبائل نے بجلی فیڈرز سے سپلائی بند کرنے کے خلاف گرینڈ جرگہ منعقد کیا جس میں اقوام غریب آباد،شیری کلہ،سید آباد،بازار احمد خان،ڈیری گنڈی اورگڑھی شیر احمد کے مکینوں نے شرکت کی۔جرگہ سے خطاب کرتے ہُوئے ڈسٹرکٹ کونسلر ملک شکیل ،تحصیل کونسلر ملک عالمزیب خان،ملک حاجی جہانزیب خان،ملک سلیمان غزنوی ایڈووکیٹ نو منتخب بلدیاتی نمائند ہ گان نادر خان،قاری برکت علی،فلک ناز خان،برکت اللہ خان اور مسلم خان نے کہا کہ بقایاجات کی مد میں 12لاکھ سے زائد روپے جمع کئے جوکہ پیسکو حکام کی جانب سے بجلی لوڈشیڈنگ کیلئے مشران کیساتھ ایس ای بنوں نے خود ایک شیڈول ترتیب کیا کہ آپ بازار احمد خان فیڈر سے منسلک علاقوں کو ترتیب کے ذریعے بجلی کی سپلائی کی جائے گی لیکن آفسوس کہ آج اس ترتیب سے بھی وہ انکاری ہو چکے ہیں اورپچھلے تین روز سے فیڈرز پر بجلی کی سپلائی معطل ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ بجلی کی آنکھ مچولی سے مساجد اور گھروں میں پانی دستیاب نہیں علاقہ کربلا کا منظر پیش کر رہی ہے ۔پیسکو حکام کی جانب سے ظالمانہ بجلی بندش سے مزید اقوام آپے سے باہر ہو رہی ہیں اور کسی بھی وقت سنگین اقدام اُٹھانے پر مجبور ہو سکتی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ علاقہ سپرنتینڈنٹ عوام اور پیسکو حکام کو آپس میں لڑانے کی سازشیں کر رہا تھا جس بنا ء پر ہم نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ وہ بازار احمد خان کے علاقے میں داخل نہیں ہوگا۔ اس موقع پر تمام اقوام سے پانچ /پانچ افراد پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی جو پیسکو حکام سے علاقے میں جاری بجلی کی آنکھ مچولی اور ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کی سلسلے میں ملاقات کرے گی اگر قوم کو حکام کی جانب سے مثبت جواب نہ ملا تو پیسکو بنوں کے خلاف دمادم مست قلندھر ہوگا۔

By our correspondent Wasim Baghi

THE PASHTUN TIMES

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*